National News

امریکہ میں ہندوستانی سفیر کا الزام : امریکی میڈیا کشمیر پر دکھا رہاہے یکطرفہ تصویر

امریکہ میں ہندوستانی سفیر کا الزام : امریکی میڈیا کشمیر پر دکھا رہاہے یکطرفہ تصویر

لاس اینجلس: امریکہ میں ہندوستان کے سفیر نے کہا ہے کہ امریکی میڈیا کا ایک طبقہ  کشمیر پر یکطرفہ تصویر دکھا رہا ہے اور ایسا ان طبقات کے کہنے پر کیا جارہا ہے جو ہندوستان کے خلاف کام کررہے ہیں ۔ ہندوستانی سفیر ہرش وردھن شرنگلا نے کہا کہ ہندوستان کے ذریعے گذشتہ مہینے جموں سے دفعہ 370 کی زیادہ تر شقوں کو منسوخ کرنے اور صوبے تشکیل نو کرنے کا فیصلہ لوگوں کی 'بھلائی ' کیلئے کیا گیا ہے ۔ 

PunjabKesari
ایک انٹر ویو میں اعلیٰ ہندوستانی سفیر نے جموں کشمیر کو خاص درجہ دینے والی دفعہ 370 کی وجہ سے صوبے میں انتشار پیدا ہوا رہا تھا اور معیشت کا دم گھٹ رہا تھا ۔ ساتھ ہی پاکستانی دہشت گردی کو فروغ مل رہا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی  سے امریکہ میں میڈیا کا ایک طبقے نے اپنی وجوہات سے مدعے کی زمینی حقیقت  کو سامنے نہیں لانے کا متبادل منتخب کیا ہے ۔ انہون نے کہا کہ بجائے وہ تصویر کے اس پہلو پر دھیان مرکوز کررہے ہیں جسے ان فریق کے ذریعے فروغ دیا جارہا ہے جو ہمارے مفاد سے بیر رکھتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہاں ہندوستانی سفارتخانہ نے ہندوستان کے بارے میں حقیقت پسندانہ صورتحال کو لے کر کانگرس ممبران ، سینیٹروں اور تھنک ٹینک سے رابطہ قائم کرنے کیلئے ایک وسیع مہم کا آغاز کیا ہے ۔ 

PunjabKesari



Comments


Scroll to Top