Latest News

امریکی صحافی نے کردی عمران خان کی سر عام بے عزتی، کہا- آپ وزیر اعظم نہیں ویلڈر ہیں

امریکی صحافی نے کردی عمران خان کی سر عام بے عزتی، کہا- آپ وزیر اعظم نہیں ویلڈر ہیں

واشنگٹن: ان دنوں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے دن اچھے نہیں چل رہے ہیں۔ کشمیرکے موضوع کولیکروہ پہلے ہی بین الاقوامی  سطح پرالگ تھلگ پڑچکے ہیں۔ اس کے علاوہ دہشت گردی پردیئے گئے بیان کولے کربھی ان کی اپنے گھرمیں ہی بے عزتی ہو رہی ہے اوراب امریکہ کے ا یک صحافی نے پاکستان کے وزیراعظم کی ٹی وی پرسرعام بے عزتی کردی۔ انہوں نے عمران خان کوویلڈرکہہ ڈالا۔
کیا ہے پورا معاملہ؟
گزشتہ ہفتے عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں حصہ لینے کے لئے نیویارک میں تھے۔ اسی دوران انہوں نے امریکہ کے ٹی وی چینل ایم ایس این بی سی کے پروگرام میں شرکت کی۔ شوکے دوران عمران خان نے نیویارک کی انفرااسٹرکچر کولے کرشکایت کی۔ انہوں نے کہا 'نیویارک میں سڑکوں کی حالت دیکھئے۔ افغانستان میں امریکہ 'ایک بیکارکی جنگ' میں پیسہ لگا رہا ہے۔ دوسری طرف چین کودیکھئے وہ دنیا کا شاندار انفرااسٹرکچر تیار کررہا ہے'۔


عمران خان کی ان باتوں کوسن کراسٹوڈیو میں بیٹھا اینکرپہلے توہنسنے لگا اورپھرانہوں نے پاکستان کے وزیراعظم کی بولتی بند کردی۔ اینکرنے کہا 'آپ اس وقت ایک وزیراعظم کی طرح نہیں بول رہے ہیں، بلکہ ایسا لگ رہا ہے کہ کوئی برانکس کمپنی کا ویلڈربول رہا ہو'۔ واضح رہے کہ برانکس نیویارک میں ایک ویلڈنگ کمپنی ہے۔



Comments


Scroll to Top