Latest News

میجر جنرل قاسم سلیمانی کو مارنے کیلئے ٹرمپ کی ہدایت پر ہوئی کارروائی : پنٹاگن

میجر جنرل قاسم سلیمانی کو مارنے کیلئے ٹرمپ کی ہدایت پر ہوئی کارروائی : پنٹاگن

واشنگٹن: امریکی وزارت دفاع پنٹاگن نے جمعہ کے روز کہا کہ امریکی مسلح افواج نے بغداد میں جمعہ کے روز ایران کے اسلامی ریوولیوشنری گارڈ کور کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کو مارنے کے لئے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ہدایت پر حملے کئے  گئے تھے۔
پنٹاگن نے کہا کہ امریکی فوج نے صدر کی ہدایت پر ایرانی ریوولیوشنری گارڈ کورپس کی قدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کو قتل کر کے بیرون ملک امریکی اہلکاروں کی حفاظت کے لئے فیصلہ کن دفاعی کارروائی کی ہے۔ امریکہ نے قدس فورس کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے۔

PunjabKesari
پنٹاگون نے کہا کہ سلیمانی عراق اور مغربی ایشیا میں امریکی سفارت کاروں اور فوجیوں پر حملے کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ انہوں نے عراق میں اتحاد کے ٹھکانوں پر گزشتہ چند ماہ میں کئی حملے کئے تھے جن میں 27 دسمبر کو ہوا حملہ بھی شامل تھا۔ اس حملے میں امریکی اور عراقی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ جنرل سلیمانی نے اس ہفتے بغداد میں امریکی سفارت خانے پر ہوئے حملوں کو بھی منظوری دی تھی۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ حملہ مستقبل میں ایران کی جانب سے حملے کی منصوبہ بندی کو روکنے کے مقصد سے کیا گیا۔ امریکہ اپنے لوگوں اور مفادات کی حفاظت کے لئے سبھی ضروری کارروائیاں کرنا جاری رکھے گا۔

PunjabKesari
واضح رہے کہ عراق کے بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب جمعہ کو ہوئے راکٹ حملے میں ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کورپس کے قدس فورس کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی اور ایران حمایت یافتہ تنظیم شیعہ پاپولر موبلائزیشن فورس (پی ایم ایف) کے نائب سربراہ ابو مہدی المہاندس سمیت سات افراد ہلاک ہو گئے۔
 



Comments


Scroll to Top