Latest News

ایران - امریکہ بحران: ہندوستان کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار

ایران - امریکہ بحران: ہندوستان کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار

نئی دہلی:حکومت  ہند نے ایران اور امریکہ کے درمیان فوجی کشیدگی عروج پر پہنچنے کے بعد ملک کی انرجی سکیورٹی سے متعلق تشویش کے سلسلے میں آج یقین دہانی کروائی کہ ہندوستان تمام صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔  وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینی اجلاس کے فیصلوں کی اطلاعات دینے کے  لئے  منعقد پریس کانفرنس میں پٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے یہ یقین دلا دیا۔ 
مسٹر پردھان نے کہا کہ خلیج میں کچھ ہی گھنٹوں میں سیاسی صورتحال میں شدید اتھل پتھل ہوئی ہے۔ حکومت نے ایران پر امریکہ کے حملے  اور پھر آج ایرا ن کی جوابی کارروائی کے  سلسلے میں تمام پہلووں پر گہرائی سے غوروخوض کیا ہے۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے منگل کے روز تیل پیدا کرنے والے ممالک کے وزراء اور دیگر اہم ممالک کے وزراء سے تفصیل سے بات چیت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے اہل ہے اور تیار ہے۔
 



Comments


Scroll to Top