دمشق : امریکی فوج نے شام کے شمال مشرقی صوبہ الحسکہ میں فضائی حملے کئے جس میں آئی ایس کے آٹھ دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔ شام کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل نے یہ اطلاع دی ۔
امریکی فوج نے ہفتہ کو صوبہ الحسکہ کے حسو اور ا لحجر گاؤں میں آئی ایس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر فضائی حملے کئے جس میں 8دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔ شام میں آئی ایس کے قبضے والے تمام علاقوں کو اس سے چھڑا یا جا چکا ہے ۔
آئی ایس کے زیادہ تر ارکان اور ان کے اہل خانہ نے ا لہول پناہ گزین کیمپ میں پناہ لی ہوئی ہے، جس نظم و نسق ردفورسز کی جانب سے کیا جاتا ہے۔