National News

یونان کے کریٹے جزیرے پر فائرنگ، 2ہلاک اور 6 زخمی

یونان کے کریٹے جزیرے پر فائرنگ، 2ہلاک اور 6 زخمی

ایتھنز: یونان کے کریٹے جزیرے پر ہفتے کے روز ہونے والی فائرنگ کے ایک خوفناک واقعے میں دو لوگوں کی موت ہو گئی، جبکہ چھ دیگر شدید زخمی ہوئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ ایک پرانے خاندانی جھگڑے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔
پولیس کے مطابق، فائرنگ صبح تقریباً 11 بجے ووریزیا گاوں میں ہوئی، جو جزیرے کے سب سے بڑے شہر ہیراکلیون سے تقریباً 52 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے۔ حکام نے کہا کہ فائرنگ میں ایک مرد اور ایک عورت کی موت ہو گئی، جبکہ دیگر چھ زخمی افراد کو فوراً ہسپتال پہنچایا گیا۔

مقامی ایمرجنسی سروس ای کے اے بی نے تصدیق کی ہے کہ تمام زخمی زیر علاج ہیں اور کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور یہ معلوم کیا جا رہا ہے کہ فائرنگ میں کتنے لوگ شامل تھے اور اس کی اصل وجہ کیا تھی۔



Comments


Scroll to Top