National News

سارہ علی خان فلم کچھ کچھ ہوتا ہے کے ری میک میں کام کرنے کی خواہاں

سارہ علی خان فلم کچھ کچھ ہوتا ہے کے ری میک میں کام کرنے کی خواہاں

ممبئی:بالی ووڈ اکارہ سارہ علی خان سپرہٹ فلم کچھ کچھ ہوتا ہے کے ری میک میں کام کرنے کی خواہش مند ہیں انہوں نے کہا کہ وہ منفرد اور جداگانہ انداز میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتی ہیں  انہوں نے مزید کہا کہ میں سپرہٹ فلم کچھ کچھ ہوتا ہے کے ری میک میں کام کرنے کی مشتاق ہوں سارہ نے اس ری میک کے لیے کچھ ستاروں کے نام بھی بتائے ہیں سارہ علی خان نے کہامجھے فلمکچھ کچھ ہوتا ہے بے انتہا پسند آئی تھی۔
اگر کرن جوہرفلم کچھ کچھ ہوتا ہے کا ری میک بناتے ہیں تو اس میں بطور ستارہ میں، جانہوی اوروجے دیورکونڈا ہوں تو زہے نصیب۔انہیں ابھی فون کرکے اس سے متعلق آگاہ کردینا چاہئے۔مجھے یقین کامل ہے کہ وہ اس بات پر لازما غور کریں گے۔مجھے لگتا ہے کہ ہمیں ایسا کرنا چاہئے۔
غور طلب ہے کہ 1998میں کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کچھ کچھ ہوتا ہیکے ستاروں میں شاہ رخ خان، کاجول اور رانی مکھرجی شامل تھے، جنھوں اپنی اداکاری سے لوگوں کے دلوں میں خاص جگہ بنائی اور فلم نے بے پناہ مقبولیت حاصل کی تھی۔



Comments


Scroll to Top