National News

فلم رام سیتو پر پابندی لگائی جائے، اکشے کمار پر مقدمہ درج کیا جائے: کیتھ

فلم رام سیتو پر پابندی لگائی جائے، اکشے کمار پر مقدمہ درج کیا جائے: کیتھ

جالندھر: رامائن سے متعلق کئی تاریخی مقامات پر تحقیق کرنے والے ڈاکٹر اشوک کینتھ نے ہندی فلم رام سیتو پر پابندی لگانے اور اداکار اکشے کمار اور فلم کے مصنف اور ہدایت کار کے خلاف معاملہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے اس حوالے سے جمعہ کو پنجاب پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر کینتھ نے کہا کہ گزشتہ 18 برسوں سے حکومت ہند اور سری لنکا کے تعاون سے انہوں نے رامائن سے متعلق کئی تاریخی مقامات پر تحقیق کی ہے جسے انہوں نے اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا ہوا ہے.

انہوں نے دعوی کیا ہے کہ ان کی دریافت کو فلم رام سیتو میں فلمایا گیا ہے۔ اس دریافت کو بھی فلمساز نے توڑ مروڑ کر پیش کیا ہے۔ اس سے کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کے علاوہ ان کے مذہبی جذبات کو بھی ٹھیس پہنچائی گئی ہے۔ڈاکٹر کینتھ نے کہا کہ اس معاملے کے حوالے سے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سورندیپ سنگھ جالندھر کو شکایت دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس سلسلے میں ایک شکایت مرکزی وزارت اطلاعات و نشریات کو بھی بھیجی جائے گی۔



Comments


Scroll to Top