National News

آکسیجن کے نام پر ''ڈرامہ'' کررہے ہیں ادھو ٹھاکرے: پیوش گوئل

آکسیجن کے نام پر ''ڈرامہ'' کررہے ہیں ادھو ٹھاکرے: پیوش گوئل

نئی دہلی:بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر تجارت وصنعت پیوش گوئل نے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے پر جمعہ کے روز آکسیجن کے نام پر ڈرامہ بازی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آکسیجن پروڈکشن کی اکائیاں 110 فیصد صلاحیت کے ساتھ کام کررہی ہیں۔

مسٹر پیوش گوئل نے ہفتہ کے روز سلسلہ وار ٹویٹس میں کہا کہ مہاراشٹر میں ایک نااہل اور بدعنوان حکومت ہے اور مرکزی حکومت بحران کے وقت لوگوں کی مدد کے لئے پوری کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر کے عوام مشترکہ جوابداہی کی پوری پیروی کر رہے ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ وزیر اعلی بھی 'مشترکہ ریاست مشترکہ جوابدہی کے ساتھ اپنی ذمہ داری نبھائیں
 



Comments


Scroll to Top