National News

کابل میں ہندوستانی کے اغوا پر ہندوستان، طالبان سے رابطے میں

کابل میں ہندوستانی کے اغوا پر ہندوستان، طالبان سے رابطے میں

نئی دہلی :ہندوستان نے افغانستان میں ایک ہندوستانی شہری کے اغوا ہونے کی خبروں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آج کہا کہ وہ متعلقہ فریقوں کے ساتھ رابطے میں ہے اور صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے آج یہاں باقاعدہ کی بریفنگ میں کہا کہ انہوں نے ہندوستانی شہری بنسری لال ارندے کو اغوا کیے جانے کی رپورٹ دیکھی ہے۔ ہم متعلقہ فریقوں سے رابطے میں ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ مقامی حکام اس حوالے سے کارروائی کریں گے۔ ہم اس حوالے سے صورتحال پر نظر رکھیں گے۔ جیسے ہی کوئی نئی اطلاع موصول ہوگی ، اسے شیئر کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کابل میں ایک ہندوستانی شہری بنسری لال ارندے کو کل دن کی روشنی میں اغوا کرلیا گیا تھا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ طالبان نے ہی گن پوائنٹ پر اغوا کیا تھا۔ ارندے کابل میں کاروبار کرتے ہیں۔افغانستان میں پھنسے ہندوستانیوں کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں مسٹر باگچی نے کہا کہ ہندوستان نے آپریشن دیو شکتی کے ذریعے افغانستان سے زیادہ تر ہندوستانیوں کو نکال لیا ہے اور کچھ ایسے ہیں جنہیں کابل ایئرپورٹ پر فلائٹ دوبارہ شروع ہونے کے بعد ہی نکالا جا سکتا ہے۔افغانستان میں ہندوستانیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ایسے حالات نہیں ہیں کہ ہم کسی کی حفاظت کو یقینی بنانے کے بارے میں بات کہہ سکیں۔



Comments


Scroll to Top