National News

پاکستان میں بڑا آپریشن، خیبرپختونخوا میں دو مختلف مقابلوں میں چار دہشت گرد مارے گئے

پاکستان میں بڑا آپریشن، خیبرپختونخوا میں دو مختلف مقابلوں میں چار دہشت گرد مارے گئے

پشاور: پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ میں جمعرات کو دو مختلف کارروائیوں میں کم از کم چار دہشت گرد مارے گئے۔ یہ کارروائیاں کوہاٹ اور کرک کے اضلاع میں کی گئیں۔
کوہاٹ کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) شہباز الٰہی کے مطابق صدر تھانے کا اسٹیشن ہاوس آفیسر بازید خیل کے قریب اپنی ٹیم کے ساتھ معمول کے گشت پر تھا کہ دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کردی۔ پولیس نے فوری جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں تینوں حملہ آور موقع پر ہی مارے گئے۔
دوسرا واقعہ ضلع کرک کے علاقے میر کلام بانڈہ میں پیش آیا جہاں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کارروائی کی۔ کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ترجمان کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جو متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گردوں سے منسلک نیٹ ورک کی نشاندہی کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔



Comments


Scroll to Top