National News

پرینکا چوپڑہ نے سیٹاڈیل ویب سیریز کی پہلی جھلک مشترک کی

پرینکا چوپڑہ نے سیٹاڈیل ویب سیریز کی پہلی جھلک مشترک کی

 ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑہ نے اپنی آنے والی ویب سیریز سیٹاڈیل کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر مشترک کی ہے۔ ویب سیریز سیٹا ڈیل روسو برادرس بنا رہے ہیں۔پرینکا اس ویب سیریز میں اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ پرینکا چوپڑہ  نے سیٹا ڈیل میں اپنے رول کی کئی تصاویر شیئر کی ہیں۔ پرینکا نے یہ تصاویر انسٹا گرام اکاؤنٹ سے شیئر کی ہیں۔

پرینکا کے علاوہ سیریز کے اور بھی اہم کرداروں کی جھلک دکھائی گئی ہے۔ پرینکا نے نو تصویریں شیئر کی ہیں۔ پہلی فوٹو میں وہ زبردست انداز میں پستول تانے بیٹھی ہیں۔ پرینکا جاسوس کے کردار میں نظر آئیں گی۔ ان کے کردار کانام ایجنٹ نادیہ ہے۔ پہلے سیزن میں 6ایپی سوڈ ہوں گے، جن میں سے دو اپریل میں ریلیز کئے جا رہے ہیں۔سیٹا ڈیل پرائم ویڈیو پر اسٹریم کی جائے گی۔ 
 



Comments


Scroll to Top