National News

کٹرینہ کیف اور سدھارتھ ملہوترا نے وکی کوشل کی فلم گووندا نام میراکے ٹریلر کی تعریف کی

کٹرینہ کیف اور سدھارتھ ملہوترا نے وکی کوشل کی فلم گووندا نام میراکے ٹریلر کی تعریف کی

ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ کٹرینہ کیف اور سدھارتھ ملہوترا نے وکی کوشل کی آنے والی فلم گووندا نام میراکے ٹریلر کی تعریف کی ہے گووندا نام میرامیں وکی کوشل، بھومی پیڈنیکر اور کیارا اڈوانی نے اہم کردار ادا کیا ہے گووندا نام میراکا ٹریلر حال ہی میں ریلیز ہوا ہے وکی کوشل کی بیوی کٹرینہ کیف اور کیارا اڈوانی کے رومرڈبوائے فرینڈ سدھارتھ ملہوترا نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فلم کی تعریف کی ہے۔فلم گووندا نام میرا کا ٹریلر دیکھنے کے بعد کٹرینہ کیف نے اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر لکھا،یہ کافی شاندار لگ رہا ہے۔ وکی نے بھی پوسٹ کو دوبارہ شیئر کیا اور انگریزی میں لکھا، مائی۔وکی نے اس کمنٹ کے ساتھ ہارٹ ایموجی بھی لگایا۔
سدھارتھ ملہوترا نے اپنے سوشل میڈیا پر فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا، بہت ہی مزیدار کاسٹ اور بہت دلچسپ کہانی ہے۔ یہ ایک مزیدار رائڈ لگ رہی ہے اور میں فلم دیکھنے کا بے صبری سے انتظار کررہا ہوں ۔گووندا نام میرا16 دسمبر کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز کیا جائے گا۔ گووندا نام میراکو ششانک کھیتان نے لکھا اور ڈائریکٹ کیا ہے۔ یہ ایک مزاحیہ کرائم تھرلر فلم ہے۔



Comments


Scroll to Top