نئی دہلی:دہلی ہائی کورٹ نے جمعرات کو 5 جی ٹیلی کام ٹکنالوجی معاملے میں فلم اداکارہ جوہی چالہ کے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت کرنے پر اتفاق کیا جسٹس وپن سنگھی اور جسٹس جسمیت کی ڈویژن بنچ نے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف جوہی چالہ کی درخواست پر غور کے لیے 25 جنوری کی تاریخ مقرر کی جوہی چالہ کی جانب سے پیش ہونے والے سینئر وکیل سلمان خورشید نے معاملے کی فوری سماعت کی درخواست کی تھی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔ عدالت نے کہا کہ اس معاملے کی فوری سماعت ضروری نہیں ہے۔
اداکارہ اور ماحولیاتی کارکن جوہی چالہ اور دو دیگر نے دہلی ہائی کورٹ میں فائیو جی ٹیکنالوجی کو ماحول اور لوگوں کی صحت کے لیے خطرناک قرار دینے کے خلاف مفاد عامہ کی عرضی دائر کی تھی۔ اس درخواست کو جسٹس جے آر مردھا کی سنگل بنچ نے 4 جون کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا تھا۔
سنگل بنچ نے اس سے سستی 'مقبولیت حاصل کرنے' کے زمرے کی درخواست پر غور کرتے ہوئے درخواست گزار جوہی چالہ اور دیگر دو کو عدالت کا وقت ضائع کرنے پر 20 لاکھ روپے ہرجانے کا حکم دیا تھا۔ جوہی چالہ نے اب اس فیصلے کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں اپیل کی ہے۔