National News

جوروٹ کی ٹسٹ رینکنگ میں لمبی چھلانگ، نمبر دو پوزیشن پر پہنچے

جوروٹ کی ٹسٹ رینکنگ میں لمبی چھلانگ، نمبر دو پوزیشن پر پہنچے

دبئی:انگلینڈ کی ٹسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوروٹ نے ہندوستان کے خلاف لارڈس میں کھیلے گئے دوسرے ٹسٹ میچ کے دوران شاندار کارکردگی کی بدولت آئی سی سی کے ذریعہ جاری مردوں کی ٹسٹ رینکنگ میں چھلانگ لگائی ہے سابق نمبر ایک ٹیسٹ بلے باز روٹ نے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 180 رنز کی بدولت آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ اور مارنس لابوشین کو پیچھے چھوڑتے ہوئیبلے بازی کی رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے پہلے وہ پانچویں نمبر پر تھے ، لیکن دو میچوں میں دو سنچریوں کے ساتھ ، وہ 893 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر بیٹھے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ویلیمسن کے قریب پہنچ گئے ہیں۔وہ اب ولیمسن سے صرف آٹھ ریٹنگ پوائنٹس پیچھے ہیں۔


 



Comments


Scroll to Top