Latest News

ہندوستان کو شکست دے کر انگلینڈ فائنل میں پہنچ گیا

ہندوستان کو شکست دے کر انگلینڈ فائنل میں پہنچ گیا

ایڈیلیڈ: ایلکس ہیلز (86 ناٹ آؤٹ) اور جوس بٹلر (80 ناٹ آؤٹ) کی نصف سنچریوں کی بدولت انگلینڈ نے جمعرات کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ہندوستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر پاکستان کے ساتھ فائنل میں جگہ بنالی ہندوستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دیا جسے بٹلر-ہیلز کی جوڑی نے چار اوورز باقی رہتے حاصل کر لیا۔
ایلکس ہیلز نے 47 گیندوں پر چار چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے ناٹ آٹ 86 رنز بنائے جبکہ کپتان بٹلر نے 49 گیندوں پر نو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 80 رنز بنائے۔میلبورن میں اتوار کو ہونے والے فائنل میں انگلینڈ اور پاکستان دونوں ٹیمیں دوسری بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتنے کا دعوی پیش کریں گی۔
 



Comments


Scroll to Top