National News

جھولن گوسوامی عالمی نمبردو ون ڈے گیندباز بنیں

جھولن گوسوامی عالمی نمبردو ون ڈے گیندباز بنیں

دبئی:تجربہ کار ہندوستانی تیز گیند باز جھولن گوسوامی اتوار کو آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں شاندار کارکردگی کی بدولت عالمی نمبر دو ون ڈے گیندباز بن گئی ہیں گوسوامی تیسرے ون ڈے میں 10 اوورز میں 37 رنز دے کر تین وکٹ لینے کی کارکردگی سے دومقامات کے فائدے کے ساتھ آئی سی سی کی جانب سے منگل کو جاری ویمن ون ڈے رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔
گواسوامی کوآل راونڈرس رینکنگ میں بھی فائدہ ہوا ہے اوروہ دسویں مقام پر آگئی ہیں۔اس درمیان ہندوستانی کپتان متھالی راج بیٹنگ رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن سے پھسل کر تیسری پوزیشن پر آگئی ہیں۔


 

 



Comments


Scroll to Top