بنگلورو:بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی)کے صدر راجر بنی نے کہا کہ اگر پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنل میں نہیں پہنچتا ہے تو یہ ان کے لیے بڑی خوشی کی بات ہوگی۔
بینی نے جمعہ کی رات صحافیوں کو بتایا، میرا مطلب ہے کہ پاکستان کے لیے سیمی فائنل تک پہنچنا مشکل ہو گا۔اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ میرے لیے بڑی خوشی کی بات ہو گی لیکن کرکٹ غیر یقینی صورتحال کا کھیل ہے اور کسی بھی وقت کچھ بھی ہو سکتا ہے۔