National News

آسٹریلیا نے یک روزہ میچ میں انگلینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دی

آسٹریلیا نے یک روزہ میچ میں انگلینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دی

ایڈیلیڈ: آسٹریلیا نے پہلے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ اوول میں کھیلے جارہے پہلے ایک روزہ میچ میں آسٹریلوی قائد پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی انگلش ٹیم نے ڈیوڈ میلان کی عمدہ سینچری کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 287 رنز بنائے، ڈیوڈ میلان نے 134 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، اس کے علاوہ کوئی بھی انگلش کھلاڑی عمدہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔
آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا اور کپتان پیٹ کمنز نے 3 تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، مچل اسٹارک اور مارکوس اسٹنوس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔دو سو ستاسی رنز کے جواب میں ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ کی شانداری بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور آسان فتح کو آسٹریلیا کی جھولی میں ڈال دیا۔
 



Comments


Scroll to Top