عمان /اردن:ہندوستانی باکسر شیوا تھاپا نے اتوار کو اے ایس بی سی ایشین باکسنگ چیمپئن شپ 2022 میں چاندی کا تمغہ جیت لیا۔مردوں کے 63.5 کلوگرام کے فائنل میں تھاپا کا مقابلہ ازبکستان کے عبدلائیف سے تھا، لیکن باٹ کے دوران تھاپا کے زخمی ہونے کے بعد ریفری نے مقابلہ روک دیا۔
چاندی کا تمغہ جیتنے والے تھاپا چیمپئن شپ کے 2022 ایڈیشن میں ہندوستان کے سب سے کامیاب مرد باکسر ہیں، جبکہ اس سے قبل کانسہ کا تمغہ جیتنے والے گووند (48 کلوگرام)، سمیت (75کلوگرام)، نریندر (92+کلو گرام) اور محمد حسام الدین (57کلوگرام) ہیں۔