National News

پرکشش نین نقش کی حامل شیاما نے لاکھوں فلم بینوں کے دل جیتے

پرکشش نین نقش کی حامل شیاما نے لاکھوں فلم بینوں کے دل جیتے

14 نومبر برسی کے موقع پر
ممبئی: باغبانپورہ لاہور سے تعلق رکھنے والی شیاما کا اصل نام خورشید اخترتھا ان کا تعلق لاہور کے متمول ارائیں خاندان سے تھ  شیاما 7 جون 1935 کو لاہور میں پیدا ہوئیں سال 1945 میں چھوٹی عمر میں ہی وہ اپنے خاندان کے ہمراہ ممبئی منتقل ہوگئیں سال 1945 میں سید شوکت حسین رضوی اپنی فلم زینت کی شوٹنگ کر رہے تھے۔اس شوٹنگ کو دیکھنے کیلئے شیاما اپنے اسکول کی دیگر طالبات کے ساتھ اسٹوڈیو آئی تھیں۔
وہاں ایک قوالی فلمائی جارہی تھی۔شوکت حسین رضوی نے انہیں بھی اس قوالی میں شامل کرلیا۔یہ قوالی بعد میں بہت مقبول ہوئی۔اس کے بول تھے آہیں نہ بھریں، شکوہ نہ کیا۔یہ وہی مشہور زمانہ قوالی تھی جس میں پہلی بار ششی کلا بھی جلواگر ہوئیں۔انہیں گلوکارہ و اداکارہ نورجہاں کی سفارش پر شوکت رضوی نے اس قوالی کی ٹیم میں شامل کیا۔زینت نے پورے ہندوستان میں زبردست کامیابی حاصل کی یہیں سے شیاما کے فلمی سفرکا آغاز ہوا۔
شیاما کی ایک اہم فلم پتنگا تھی جو 1949 میں ریلیز ہوئی تھی۔پتنگا اپنے زمانے کی مشہور ترین فلموں میں سے ایک تھی۔اس میں شیام، نگار سلطانہ پورنیما، یعقوب اور گوپ جیسے منجھے ہوئے فنکاروں کے ساتھ شیاما نے بڑے اعتماد سے کام کیا اور بے شمار فلم میکرز کو متاثر کیا۔


 



Comments


Scroll to Top