National News

انوشکا شرما تین برس بعد فلموں میں واپسی کرسکتی ہیں

انوشکا شرما تین برس بعد فلموں میں واپسی کرسکتی ہیں

ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما تین برس بعد فلموں میں واپسی کرسکتی ہیں انوشکا شرما اپنی ازدواجی زندگی کی شروعات کے بعد بہت ہی کم فلموں میں نظرآئی ہیں وہ اکثر وبیشر اپنا وقت خاوند وراٹ کوہلی اور بیٹی کے ساتھ گزارتے نظر آتی ہیں بتایا جاتاہے کہ انوشکا شرما تین بڑے منصوبوں کے ساتھ فلموں میں شاندار واپسی کرنے جارہی ہیں۔
وہ نئے برس کا آغاز دو تھیئٹریکل اورایک او ٹی ٹی پروجیکٹ سے کرنے جارہی ہیںانوشکا کی او ٹی ٹی فلم ہندوستان کا سب سے مہنگا ڈیجیٹل پروجیکٹ ثابت ہوسکتا ہے۔انوشکاشرما کے شائقین طویل عرصہ سے بڑے پردے پر ان کی واپسی کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔لہذا وہ نئے سال میں اپنے شائقین کو یہ تحفہ تودے سکتی ہیں۔



Comments


Scroll to Top