National News

اپنی دلفریب موسیقی سے شائقین کو مسحور کرنے والے موسیقار انو ملک

اپنی دلفریب موسیقی سے شائقین کو مسحور کرنے والے موسیقار انو ملک

 2نومبر سالگرہ کے موقع پر
ممبئی:اپنی دلفریب موسیقی سے شائقین کو مسحور کرنے والے موسیقار انو ملک نے تقریبا تین دہائیوں سے ناظرین کو اپنا دیوانہ بنا رکھا ہے انور ملک عرف انو ملک کی پیدائش 2 نومبر 1960 میں ہوئی تھی ان کے والد سردار ملک فلم انڈسٹری کے مشہور موسیقار تھے بچپن سے ہی انو کا رجحان موسیقی کی جانب رہا۔ان کے والد نے موسیقی کی جانب بڑھتے رجحان کو دیکھ کر ان کی حوصلہ افزائی کی انو ملک نے موسیقی کی ابتدائی تعلیم پنڈت رام پرشاد شرما سے حاصل کی۔

بطور موسیقار انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 1977 میں فلم ہنٹرواالی سے کیا لیکن فلم باکس آفس پر بری طرح ناکام رہی۔سردار ملک کا بیٹا ہونے کے باوجود انہیں فلم انڈسٹری میں کام تلاش کرنے کے لئے کافی جدوجہد کرنی پڑی۔

1981 میں انو ملک کو ہدایت کار ہرمیش ملہوترا کی فلم پونم میں موسیقی دینے کا موقع ملا۔پونم دھول اور راج ببر کی اہم کردار والی یہ فلم بری طرح فلاپ رہی اور وہ اپنی شناخت بنانے میں ناکام رہے۔اس دوران انہوں نے آپس کی بات، ایک جان ہیں ہم، منگل پانڈے، آسمان، رام تیرے دیش میں  جیسی فلموں میں موسیقی دی لیکن یہ سبھی فلمیں باکس آفس پر فلاپ رہیں۔



Comments


Scroll to Top