National News

اننیا پانڈے نے پشپا کے گانے سامی سامی پر کیا رقص

اننیا پانڈے نے پشپا کے گانے سامی سامی پر کیا رقص

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے نے سپر ہٹ ساتھ انڈین فلم پشپا کے گانے سامی سامی پر زبردست رقص کیا ہے۔فلم پشپا کا سامی سامی گانا سپر ہٹ ہوا تھا ۔رشمیکا مندانا کے اس گانے نے دھوم مچادی تھی ۔اب اننیا پانڈے نے بھی اس گانے پر زبردست رقص کیا ہے۔آئیفا 2022 کے دوران اننیا پانڈے نے اس گانے پر رقص کیا اور ان کا یہ رقص ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونیلگی ہے۔اننیا پانڈے کا ڈانس دیکھنے کے بعد رشمیکا مندانا کی خوشی کی انتہا نہیں رہی۔
رشمیکا نے فوری طور پر اننیا پانڈے کے اس ویڈیو پر کمنٹ کیا۔انہوں نے اس ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا کیوٹیسٹ۔
 



Comments


Scroll to Top