National News

بہترین ویلن اور منفرد اداکاری کے بے تاج بادشاہ تھے امجد خان

بہترین ویلن اور منفرد اداکاری کے بے تاج بادشاہ تھے امجد خان

12 نومبر یوم پیدائش کے موقع پر
ممبئی:
اپنی منفرد اداکاری سے تقریبا تین دہائیوں تک ناظرین کا بھرپور انٹرٹنمنٹ کرنے والے عظیم اداکار امجد خان کو اداکاری وراثت میں ملی تھی ان کے والد جینت فلم انڈسٹری میں ویلن رہ چکے تھے بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم شعلیکے کردار گبر سنگھ نے امجد خان کو فلم انڈسٹری میں مضبوط شناخت دلائی تھی  اس فلم میں گبر سنگھ کے کردار کے لئے پہلے ڈینی کا نام تجویز کیا گیاتھا لیکن اس وقت فلم دھرماتما میں کام کرنے کی وجہ سے انہوں نے شعلے میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔
شعلے کے اسکرپٹ رائیٹرسلیم خان کی سفارش پر رمیش سپی نے امجد خان کو گبر سنگھ کا کردار ادا کرنے کا موقع دیا۔جب سلیم خان نے امجد خان سے فلم شعلے میں گبر سنگھ کا کردار ادا کرنے کو کہا تو پہلے تو وہ گھبرا سے گئے لیکن بعد میں انہوں نے اسے ایک چیلنج کے طور پر لیا اور چمبل کے ڈاکوں پر بنی کتاب ابھیشپت چمبل  کا مطالعہ کرنا شروع کیا۔بعد میں جب فلم شعلے ریلیز ہوئی تو اان کا اداکیاگیا کردار گبر سنگھ شائقین میں اس قدر مقبول ہوا کہ لوگ گاہے بگاہے ان کی آواز اور چال ڈھال کی نقل کرنے لگے۔
امجد خان کی پیدائش 12 نومبر 1940 میں ہوئی تھی۔
انہوں نے بطور اداکار اپنیکریئرکا آغاز 1957 میں آئی فلم اب دہلی دور نہیں سے کیا تھا ۔اس فلم میں انہوں نے چائلڈا سٹار کاکردار اداکیاتھا۔ستر کی دہائی میں انہوں نے ممبئی سے اپنی کالج کی پڑھائی مکمل کرنے کے بعد بطور اداکار کام کرنے کے لیے فلم انڈسٹری کا رخ کیا اور 1973 میں بطور اداکار انہوں نے فلم ہندوستان کی قسم سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا لیکن اس فلم سے سامعین کے درمیان وہ اپنی شناخت نہیں بنا سکے۔



Comments


Scroll to Top