National News

طالبان نے ضبط شدہ نقدی اور سونا افغان مرکزی بینک کے حوالہ کر دیا

طالبان نے ضبط شدہ نقدی اور سونا افغان مرکزی بینک کے حوالہ کر دیا

کابل:طالبان نے ضبط شدہ 12.3 لاکھ امریکی ڈالر اور سونا ملک کے مرکزی بینک دی افغانستان بینک (ڈی اے بی) کے حوالے کر دیا ہے بینک نے جمعرات کو جاری کردہ ایک بیان میں یہ اطلاع دی ہے. بینک نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ طالبان کو بینک کے سابق انتظامیہ کے عہدیداروں کی رہائش گاہوں اور سابق حکومت کی خفیہ ایجنسی کے مقامی دفاتر سے برآمد ہونے والی نقدی اور سونے کی چھڑوں کو واپس کر دیا ہے .

بیان میں کہا گیا کہ امارت اسلامیہ افغانستان کے حکام نے اثاثے قومی خزانے کے حوالے کر کے شفافیت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ 15 اگست کو طالبان کی جانب سے دارالحکومت کابل پر قبضہ کرنے کے بعد 7 ستمبر کو ایک نگران حکومت تشکیل دی گئی اور افغان مرکزی بینک میں کئی نگران وزرا اور ایک نگراں گورنر مقرر کیے گئے۔



Comments


Scroll to Top