National News

مشہور اداکارہ نندافوج میں جانا چاہتی تھیں

مشہور اداکارہ نندافوج میں جانا چاہتی تھیں

سالگرہ 8جنوری کے موقع پر
ممبئی :مشہور اداکارہ نندا نیاپنی دلکش اداں سے تقریبا تین دہائی تک شائقین کا دل جیتا ہے لیکن بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہوں گے کہ وہ فلم اداکارہ بننے کے بجائے فوج میں جانا چاہتی تھیں ممبئی میں 8جنوری 1939 کو نندا کی پیدائش ہوئی ان کے گھر فلمی ماحول تھا۔ ان کے والد ماسٹر ونایک مراٹھی تھیئٹر کے مشہور مزاحیہ اداکار تھے اس کیعلاوہ انہوں نے کئی فلمیں بھی بنائیں تھیں ان کے والد چاہتے تھے کہ نندا فلم انڈسٹری میں اداکارہ بنیں لیکن اس کے باوجود نندا کی دلچسپی اداکاری کی طرف نہیں تھی۔

Pin on 70's Gorgeous Of Bollywood ❤️

نندا عظیم مجاہد آزادی سبھاش چندر بوس سے بے حد متاثر تھیں اور ان کی ہی طرح فوج میں جاکر ملک کی حفاظت کرنا چاہتی تھیں۔ایک دن کا واقعہ ہے کہ جب نندا پڑھائی میں مصروف تھیں تب ان کی ماں نے ان کے پاس آکر کہا تمہیں اپنے بال کٹوانے ہوں گے،کیونکہ تمہارے پاپا چاہتے ہیں کہ تم ان کی فلم میں لڑکے کا رول اداکرو۔ماں کی یہ بات سن کر نندا کو بہت غصہ آیا۔

85 Nanda actress ideas in 2022 | nanda actress, vintage bollywood, actresses
پہلے تو انہوں نے بال کٹوانے کیلئے صاف منع کردیالیکن ماں کے سمجھانے پر وہ اس بات کیلئے تیار ہوگئیں۔اس فلم کے بننے کے دوران نندا کے سر سے باپ کر سایہ اٹھ گیا اور وہ فلم بھی ادھوری رہ گئی۔رفتہ رفتہ خاندان کی معاشی حالت خراب ہونے لگی۔صورتحال اتنی ابتر ہوگئی کہ گھر اور کار تک بیچنے کی نوبت آگئی۔


 



Comments


Scroll to Top