نئی دہلی: وزیر داخلہ امت شاہ نے بہار میں این ڈی اے کی جیت کو ’کارکردگی کی سیاست‘ کی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خوشامدی سیاست کر کے عوام کو گمراہ کرنے والوں کو بہار کی عوام نے سخت جواب دیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ جیت ’وِکسِت بہار‘پر یقین رکھنے والےبہار کے ہر شہری کی جیت ہے مسٹر شاہ نے جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا، ”یہ ’وِکست بہار‘ میں یقین رکھنے والے ہر بہارواسی کی جیت ہے۔ جنگل راج اور خوشامدی سیاست کرنے والے چاہے کسی بھی روپ میں آئیں، انہیں لوٹنے کا موقع نہیں ملے گا۔ عوام اب اپنا مینڈیٹ صرف اور صرف ’کارکردگی کی سیاست‘ کی بنیاد پر دیتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا،”میں وزیراعظم نریندر مودی، وزیراعلیٰ نتیش کمار اور این ڈی اے کے تمام لیڈروں اور کارکنوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ ساتھ ہی بوتھ سطح سے ریاستی سطح تک بی جے پی کے تمام کارکنوں کو سلام کرتا ہوں جنہوں نے یہ نتیجہ ممکن بنایا۔ میں بہار کی عوام، خاص طور پر ہماری ماوں اور بہنوں کو یقین دلاتا ہوں کہ جس امید اور اعتماد کے ساتھ آپ نے مودی جی کی قیادت میں این ڈی اے کو یہ مینڈیٹ دیا ہے، این ڈی اے حکومت اسے اور زیادہ لگن سے پورا کرے گی۔“