Latest News

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان- بنک ڈوبنے یا دیوالیہ ہونے پراب  5 لاکھ تک کی  رقم ہوگی محفوظ

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان- بنک ڈوبنے یا دیوالیہ ہونے پراب  5 لاکھ تک کی  رقم ہوگی محفوظ

نئی دہلی: بجٹ 2020: مرکزی وزیر نرملا سیتا رمن نے بنکوں میں بڑھتے فراڈ کی وجہ سے اکاؤنٹ ہولڈرس کے پیسے ڈوبنے سے بچانے کے لئے بڑا اعلان کیا ہے۔ پنجاب اینڈ مہاراشٹر بنک معاملہ سامنے آنے کے بعد جو سب سے بڑی تشویش تھی، وہ یہ کہ اگر کوئی بنک ڈوب جاتا ہے تو اس کے اکاؤنٹ ہولڈرس کو بھی زبردست نقصان ہوسکتا ہے۔ بنک اکاؤنٹ ہولڈرس کے اکاؤنٹ کی سیکورٹی کے لئے ڈیپازٹ انشورنس ایک لاکھ روپے تھا ۔ وزیر خزانہ نے اپنے بجٹ اعلان میں کہا کہ اس کی حد اب 1 لاکھ روپے سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے کردی گئی ہے۔
اگر میرا بنک ڈیفالٹ کرتا ہے تو کیا ہوگا

PunjabKesari
ڈی آئی سی جی سی یعنی ڈیپازٹ انشورنس اینڈ کریڈٹ گارنٹی کارپوریشن کی طرف سے نئے ضوابط کے مطابق، صارفین کے 5 لاکھ روپے کی سیکورٹی کی گارنٹی ملے گی۔ یہ ضابطہ بنک کے سبھی شاخوں پر نافذ ہوگا۔ اس میں پرنسپل اور سوددونوں کو شامل کیا جاتا ہے۔ مطلب واضح ہے کہ اگر دونوں جوڑ کر پانچ لاکھ سے زیادہ ہے تو صرف 5 لاکھ روپے کی رقم ہی محفوظ مانی جائے گی۔

https://twitter.com/ANI/status/1223505190587813890?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1223505190587813890&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fbudget-2020-bank-default-no-wyou-get-5-lakh-if-your-bank-goes-bust-revise-nirmala-sitharaman-revised-insurance-cap-ns-292036.html
ڈی آئی سی جی سی ایکٹ، 1961 کی آرٹیکل 16 (1) کے التزام کے تحت، اگر کوئی بنک ڈوب جاتا ہے یا دیوالیہ ہوجاتا ہے، تو ڈی آئی سی جی سی ہر ایک اکاؤنٹ ہولڈر کو ادائیگی کے لئے ذمہ دار ہوتا ہے۔ اس کی جمع رقم پر پانچ لاکھ روپے تک کا بیمہ ہوگا۔ آپ کا ایک ہی بنک کی کئی برانچ میں اکاؤنٹ (کھاتہ) ہے تو سبھی کھاتوں میں جمع رقم پیسے اور سود کو جوڑا جائے گا اور صرف پانچ لاکھ روپے تک جمع کو ہی محفوظ مانا جائے گا۔

PunjabKesari
اگر آسان زبان میں سمجھیں تو کسی  بنک میں آپ کی کل جمع رقم 8 لاکھ روپے ہے توبنک کے ڈیفالٹ کرنے پر آپ کو صرف 5 لاکھ روپے ہی محفوظ مانے جائیں گے۔ باقی آپ کو ملنے کی گارنٹی نہیں ہوگی۔ واضح رہے کہ پی ایم سی بنک بحران سامنے آنے کے بعد اس بات کا مطالبہ کیا جانے لگا تھا کہ اکاؤنٹ ہولڈرس کے ڈیپازٹ انشورنس کی حد کو بڑھایا جائے۔ گارنٹی رقم بڑھانے پر حکومت کو کئی فائدے ہوں گے۔ ایک تو بنکوں میں لوگ گارنٹی رقم کے برابر پیسہ جمع کرانے کو لے کر پریشان نہیں ہوں گے۔ اس سے لوگوں کا اعتماد بھی بنکنگ سسٹم پر بڑھے گا۔ اس سے بنکوں کے پاس سیونگ میں بھی اضافہ ہوگا اور وہ زیادہ قرض دے سکیں گے۔



Comments


Scroll to Top