علی گڑھ : یوپی کے علی گڑح میں حیران کر دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے جہاں ایک بیوہ خاتون نے اپنے محبوب کی تصویر سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اترولی قصبے کے برہمن پوری نواسی کویتا ورما ( 37) نے بتایا کہ اس کے 4 بچے ہیں ۔
بیماری کی وجہ سے شوہر کی 2017 میں موت ہوگئی تھی ۔ شوہر کی موت کے اڑھائی مہینے بعد محلے میں رہنے والے اس کے محبوب سوربھ ورما (26) کی بھی موت ہوگئی تھی ۔ کویتا نے کہا کہ اس نے اور سوربھ نے زندگی بھر ساتھ رہنے کی قسم کھائی تھی اس لئے اس نے اپنے شوہر کی خواہش کو پورا کرنے کیلئے یہ فیصلہ لیا ۔ کویتا 8 نومبر کو ایک مندر میں اپنے محبوب کی تصویر کی ساتھ سات پھیرے لے گی ۔