National News

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خواتین کا ریپ کو عالمی سطح پر جرم قرار دینے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خواتین کا ریپ کو عالمی سطح پر جرم قرار دینے کا مطالبہ

نیویارک: ریپ کو معاشرے کے لئے ناقابل برداشت عمل قرار دیتے ہوئے اسے عالمی سطح پر غیر قانونی قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ نے کہا کہ ہے کہ زیادہ تر ریپ کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہیں ہوتا یا انہیں سزائیں نہیں ہوتی ہیں۔

PunjabKesari
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خواتین کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر فمزیلے ملامبو نے خواتین پر تشدد کے خاتمہ کے لئے منائے جانے والے عالمی دن کے موقع پر کہا کہ دنیا کے اس وقت نصف سے زائد ممالک میں ازدواجی ریپ یا مرضی کے اصولوں کے مخالف ہونے والے ریپ کو مجرمانہ عمل قرار دینے کے قوانین موجود نہیں ہیں۔

PunjabKesari
ان کا کہنا تھا کہ ریپ کرنے والوں کے احتساب کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام کو اس طرح کے واقعات کی تحقیقات کرنے کی صلاحیت کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے، اس کے علاوہ متاثرین کے ساتھ تعاون کے لئے کرمنل جسٹس پراسیس کے ذریعہ میکانزم تیار کیا جانا چاہئے جس کی رسائی قانون، پولیس اور انصاف کی فراہمی کے نظام سمیت صحت اور سماجی سروسز تک ہو۔



Comments


Scroll to Top