National News

ڈاکٹروں نے کیا عجیب علاج : مریض کو مار کر پھر کیا زندہ

ڈاکٹروں نے کیا عجیب علاج : مریض کو مار کر پھر کیا زندہ

انٹرنیشنل ڈیسک : اب مریض مرکر بھی زندہ ہو جائیں گے ، ایسا ہم نہیں بلکہ امریکہ کے ڈاکٹروں کا دعویٰ ہے ۔ مریض کے شدید طور پر زخمی ہونے یا پھر دل کا دورہ پڑنے پر اسے امریکہ  کے ڈاکٹرز مردہ بنا کر علاج کریں گے اور پھر زندہ کر دکیں گے ۔ امریکی ڈاکٹروں نے اس کیلئے 10 لوگوں پر کامیاب تجربہ بھی کیا ہے ۔ امریکہ کے بالٹی مور شہر میں یونیورسٹی آف میری لینڈ سکول آف میڈیسن سینٹر کے ڈاکٹروں نے یہ حیران کر دینے والا کارنامہ کیا ہے ۔ 

PunjabKesari
یونیورسٹی آف میری لینڈ سکول آف میڈیسن سینٹر کے ڈاکٹر سیمیوئل ٹشر مین اور ان کی سرجیکل ٹیم نے اس میڈیکل ٹیسٹ کو انجام دیا ۔  ڈاکٹر سیمیوئل ٹشر مین نے بتایا کہ کئی بار مریض بیحد سنگین حالت میں تو سرجری کے دوران ہی اس کی موت ہو جاتی ہے ۔ ایسے میں ڈاکٹروں کے پاس  اسے بچانے کیلئے وقت نہیں ملتا ۔ 

PunjabKesari
انہوں نے کہا کہ اس لئے اگر ڈاکٹر مریض کو اسی زخمی حالت میں مردہ بنا دیں تو انہیں اسے ٹھیک کرنے کا وقت مل جائے گا ۔ یونیورسٹی آف میری لینڈ سکول آف میڈیسن سینٹر کے ڈاکٹر سیمیوئل ٹشر مین نے انسان کو مار کر اس کا علاج کرنے کے بعد واپس زندہ کرنے کی جو تکنیک اپنائی اس کا نام ہے 'ایمر جنسی پرزرویشن اینڈ ریس سٹیشن ( ای پی آر) ہے ۔ 



Comments


Scroll to Top