Latest News

جموں کشمیر کا دورہ کریں گے 36 مرکزی وزرائ، لوگوں کو بتائیں گے آرٹیکل 370 ہٹانے کے فوائد

جموں کشمیر کا دورہ کریں گے 36 مرکزی وزرائ، لوگوں کو بتائیں گے آرٹیکل 370 ہٹانے کے فوائد

نیشنل ڈیسک :آرٹیکل 370 کے التزامات کو ختم کئے جانے کے تقریباً چھ ماہ بعد مرکزی وزرا ء کا ایک گروپ جموں و کشمیر کا دورہ کرے گا ۔ یہ وزرا ء آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے مثبت اثرات اور علاقہ کیلئے حکومت کے ترقیاتی اقدامات سے لوگوں کو واقف کرانے کیلئے جموں و کشمیر کے دورہ پر جائیں گے ۔ وزرا ء  کے جموں و کشمیر  دورہ کے پروگرام کو 17 جنوری کو مرکزی وزرا ء کونسل کی ایک میٹنگ میں حتمی شکل دئیے  جانے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق یہ دورہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی ایک پہل پر ہورہا ہے اور وزرات اس میں کو آرڈینیٹ کررہی ہے ۔

PunjabKesari

https://twitter.com/ANI/status/1217448113868169216?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1217448113868169216&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Funion-ministers-to-visit-jammu-and-kashmir-end-of-january-6-months-after-scrapping-special-status-imt-289888.html
جموں و کشمیر کا دورہ کرنے والے ان وزراء میں پیوش گوئل ، روی شنکر پرساد ،اسمرتی ایرانی ، انوراگ ٹھاکر ، وی کے سنگھ ، ہردیپ سنگھ پوری ، آر کے سنگھ ، گری راج سنگھ ، مہندر ناتھ پانڈے ، سادھوی نرنجن جیوتی سمیت کئی بڑے لیڈران شامل ہیں ۔ یہ لیڈران 18جنوری سے 25 جنوری کے درمیان جموں و کشمیر کا دورہ کرسکتے ہیں ۔
آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے چھ ماہ کے بعد جموں و کشمیر میں مرکزی حکومت کے وزرا ء کے الگ الگ مقامات پر پروگرام ہیں ۔ مرکزی وزرا ء جموں میں 51 مقامات پر اور سری نگر میں 8 مقامات پر منعقدہ پروگراموں میں شرکت کریں گے ۔

PunjabKesari
اس پروگرام میں مرکزی حکومت کے الگ الگ مرکزی وزیر شرکت کریں گے ۔ یہ وزرا ء عوامی ریلی یا پھر الگ الگ پروگراموں میں آرٹیکل 370 ہٹانے کے پیچھے حکومت کی منشا کا تذکرہ کریں گے ۔ اس کے بعد جموں اور کشمیر کو کیا فائدہ ہوا ہے ، اس سے بھی عوام کو واقف کرائیں گے ۔



Comments


Scroll to Top