Latest News

یو این ایچ آر سی کشمیر سے کرفیو ہٹانے کی ہندوستان سے درخواست کرے:پاکستان

یو این ایچ آر سی کشمیر سے کرفیو ہٹانے کی ہندوستان سے درخواست کرے:پاکستان

جنیوا: پا کستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے منگل کو کہا ہے کہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل (یو این ایچ آر سی)کو ہندوستان سے کشمیر میں نافذ کرفیو فوری ہٹانے اور مواصلات نظام کو بحال کرنے کے لئے درخواست کرنی چاہئے۔
مسٹر شاہ محمود قریشی یہاں یو این ایچ آر سی کے 42ویں سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان سے پیلیٹ گن کے استعمال پر روک لگانے، سبھی نظربند لیڈروں کو رہا کرنے اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو نشانہ نہیں بنانے کے لئے بھی کہا جانا چاہئے۔
پاکستانی وزیرخارجہ نے ہندوستان پر جموں وکشمیر میں انسانی حقوق انسانی کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اسے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی تجویزوں اور انسانی حقوق کے چارٹرڈ پر عمل کرنا چاہئے۔
 



Comments


Scroll to Top