Latest News

ملک میں بے روزگاری پچھلی حکومت کی دین : بھاجپا لیڈر

ملک میں بے روزگاری پچھلی حکومت کی دین : بھاجپا لیڈر

بزنس ڈیسک: بھارتیہ جنتا پارٹی کے برج بھوشن شرن سنگھ نے آج لوک سبھا میں یہ تسلیم کیا کہ ملک میں بے روزگاری کا مسئلہ ہے، ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ یہ موجودہ حکومت کی نہیں،  پچھلی حکومت کی دین ہے۔ سنگھ نے بجٹ پر ایوان میں جاری عام بحث کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا  'پہلے کانگر س کے راہل گاندھی رافیل کا ٹیپ چلا رہے تھے۔ سپریم کورٹ نے اس پر روک لگا دی ہے۔اب ایک ٹیپ چل رہا ہے  ،بے روزگاری، بے روزگاری، بے روزگاری. ... ہم یہ ٹیپ بھی جلد بند کریں گے۔
سنگھ نے کہا کہ یہ مسئلہ ایک دن کا نہیں ہے۔ اپوزیشن کی ایک ہی دقت ہے کہ وہ آدھے ادھورے دل سے ہر کام کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ اسی کی وجہ سے ملک میں بے روزگاری کا مسئلہ پیدا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا ''یہ مسئلہ ہماری نہیں آپ دین ہے۔اتر پردیش کے قیصر گنج سے بی جے پی ممبر پارلیمنٹ نے شہریت ترمیمی قانون کے سلسلے میں اپوزیشن پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ سب کچھ جانتے ہوئے بھی کچھ لوگوں کی سمجھ میں نہیں آتا۔ ہمارے یہ(اپوزیشن)دوست جان بوجھ کر سو رہے ہیں۔انہیں جگایا نہیں جا سکتا۔
انہوںنے کہا کہ مودی حکومت کی آیوشمان  یوجنا، کسان  ندھی  فنڈ یوجنا ، جن دھن یوجنا، براہ راست منافع کی منتقلی اور اجولا سے اپوزیشن کے ارکان کو فرق پڑتا  ہو یا نہ پڑتا ہو، ان سے فائدہ اٹھا نے والے خاندانوں کو ضرور فرق پڑا ہے۔ آرٹیکل 370 اور 35 اے ہٹانے سے ان لوگوں کو فرق پڑا ہے جن کشمیر میں اپنے گھروں سے بھاگنا پڑا تھا۔
 



Comments


Scroll to Top