Latest News

اقوام متحدہ کا پاکستان کو کرار جواب : کہا پرینکا چوپڑہ کو بولنے کا پورا حق

اقوام متحدہ کا پاکستان کو کرار جواب : کہا پرینکا چوپڑہ کو بولنے کا پورا حق

نئی دہلی : بھارتیہ اداکارہ پرینکا چوپڑہ کو کشمیر پر ان کے رخ کی وجہ سے یونی سیف کے خیر سگالی سفیر عہدے سے ہٹائے جانے کی پاکستان کی مانگ کے درمیان اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفین دجاریکا  نے کہا کہ پرینکا کو خود سے متعلق مدعوں پر ذاتی طور پر بولنے کا حق ہے ۔  سٹیفین کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایک دن پہلے ہی پاکستان کی وزیر انسانی حقوق شیریں مزارینے کہا تھا کہ کشمیر پر بھارت سرکار کی پالیسیوں کی حمایت کرنے والی چوپڑہ کو اقوام متحدہ کے خیر سگالی سفیر کے عہدے سے ہٹا دینا چاہئے ۔ 
یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہینریٹا ایچ فور کو بدھ کو لکھے خط میں شیریں مزاری نے الزام لگایا کہ پرینکا چوپڑہ بھارت اور پاکستان  کے درمیان 'ایٹمی جنگ' کی حمایتی ہیں ۔ اقوام متحدہ جنرل سیکٹری اینٹونیو گتاریس کے ترجمان دجاریکا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ میں یہی کہہ سکتا ہوں خہ کسی بھی خیر سگالی سفیر کیلئے چاہے وہ پرینکا چوپڑہ ہوں یا کوئی اور ، ہم ان سے یونیسیف یا کسی دیگر تنظیم کی جانب سے بولتے وقت انصاف کے ساتھ بولنے کی کرتے ہیں ۔ لیکن جب وہ ذاتی بات چیت کرتے ہیں تو انہیں خود سے متعلق یا کسی مدعے پر اپنی رائے رکھنے کا حق ہے ۔ ان کے ذاتی خیالات ان ایجنسی پر نہیں پڑنے چاہئیں جن سے وہ تعلق ہو سکتے ہیں ۔ 
دجاریکا سے یہ پوچھا گیا تھا کہ بھارتیہ فوج کی حمایت میں ٹویٹ کررہی پرینکا چوپڑہ کیا اب بھی یونیسیف کی سفیر کے عہدے پر بنی رہیں گی ۔ مزاری کے اس خط سے پہلے امریکہ میں ایک پروگرام کے دوران بھی ایک پاکستانی خاتون نے چوپڑہ پر چیختے - چلاتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ اداکارہ ان کے ملک کے خلاف ایٹمی جنگ کو بھڑکا رہی ہیں ۔ اس پاکستانی خاتون نے پرینکا کے 26 فروری کے اس ٹویٹ کا حوالہ دیا جس میں اداکارہ نے پاکستان کے بالا کوٹ میں واقع جیش محمد کے ٹھکانے پر بھارتیہ لڑاکو طیاروں کی کارروائی کے بعد ایئر فورس کو مبارکباد دی تھی ۔ 
 



Comments


Scroll to Top