Latest News

اقوام متحدہ نے بغدادی کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی: ترجمان

اقوام متحدہ نے بغدادی کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی: ترجمان

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ نے امریکی بیان کی تصدیق نہیں کی ہے جس میں دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ (آئی ایس)کے رہنماء ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کا اعلان کیا گیا تھا۔

PunjabKesari
اقوام متحدہ کے ترجمان فرحان حق نے پیر کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اقوام متحدہ کا خیال ہے کہ ایسی اطلاعات کو زمینی سطح پر متعدد حکام کی طرف سے تصدیق کیا جانا باقی ہے۔انہوں نے بغدادی کی ہلاکت کے اعلان کے حوالے سے کہا ، ہم ذاتی طور پر اس کی درستگی کی تصدیق نہیں کرسکتے ہیں۔

PunjabKesari
بتا دیں کہ اتوار کے روز امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ،'ظالمانہ تنظیم آئی ایس آئی ایس کا سرغنہ اور دنیا کا نمبر ایک دہشت گرد ابو بکر البغدادی ایک کتے اور بزدل کی طرح مارا گیا ۔ انہوں نے وہائٹ ہاس میں پریس کانفرنس کے دوران بغدادی کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ  امریکہ کے 9 سوان دستے نے ایک طرف سے بند سرنگ میں آئی ایس سرغنہ کا پیچھا کیا اور جب اس کے پاس بچنے کا کوئی راستہ نہیں بچا تو اس نے فدائین جیکیٹ میں دھماکہ کر کے خود کو اور تین دیگر کو اڑا لیا ۔ وہ اپنی زندگی کے آخری لمحات میں رویا ، چیخا اور چلایا ۔



Comments


Scroll to Top