Latest News

کچھ لوگ ملک کی فضا میں زہر گھولنے  کی سوچ رکھتے ہیں، ہم ان کو ٹھیک کر دیں گے : اوما بھارتی

کچھ لوگ ملک کی فضا میں زہر گھولنے  کی سوچ رکھتے ہیں، ہم ان کو ٹھیک کر دیں گے : اوما بھارتی

نئی دہلی:ملک کی ممتاز جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں گزشتہ اتوار کو کیمپس میں کچھ نقاب پوشوں نے  لیفٹ کے  طالب علموں سے مارپیٹ کی ۔اس حملے میں  جے این یو کی طلبہ یونین صدر آئشی گھوش سمیت  درجب بھر طلبا ء و طالبات کو بری طرح پیٹا گیا، جس کی وجہ سے انہیں شدید چوٹیں آئیں۔
اس  موضوع پر بی جے پی کی سینئر لیڈر اوما بھارتی کا بیان آیا ہے  ۔ انہو ں نے  کہا کہ ملک میں کچھ ایسے  لوگ  ہیںجو کہ سانپ کی طرح زہر اگلنے والی سوچ رکھتے ہیں۔ ملک کی فضا میں زہر گھولنے کے مواقع کی تلاش میں رہتے ہیں،لیکن ہم ا ن کو ٹھیک کر دیں گے ۔ 
اوما نے کہا کہ  ایسے فکر و نظریہ  والے لوگ  ہیں  جن تعداد میں تو کم ہے  لیکن زہریلے  بہت ہیں، ان کی سوچ رہتی ہیں کہ وہ ماحول میں کس طرح بھی کرکے زہر گھول سکیں۔لیکن ہم ان  کے ارادوں پر پانی پھیر دیں گے۔
غور طلب ہے کہ  جے این یو تشدد معاملے میں لیفٹ  اور اے بی وی پی کے طالب علم آمنے سامنے ہیں، دونوں دھڑے ایک دوسرے پر الزام تراشی کر رہے ہیں۔ دہلی پولیس کی کرائم برانچ کی ٹیم واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہیں، پولیس حملہ آوروں کی شناخت کرنے کے لئے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا بھی سہارا لے رہی ہیں۔پولیس کے دعوے مطابق، انہوں نے کچھ لوگوں کی شناخت کر لی ہیں، ان کے خلاف جلد کارروائی کی جائیں گی۔ 
 



Comments


Scroll to Top