تہران:ایران کے خمینی ہوائی اڈے کے نزدیک 180 مسافروں کو لے جا رہا یوکرین کا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا ۔ ایرانی میڈیا نے بدھ کو یہ معلومات دی ۔ میڈیا کے مطابق 180 مسافروں کو لے جا رہا یو کرین کا بوئنگ 737 طیارہ ایران کے خمینی ہوائی اڈے کے نزدیک حادثے کا شکا ر ہو گیا ہے ۔اس حادثے میں کل 170لوگوں کی موت ہوگئی۔
https://twitter.com/ANI/status/1214753789946691586?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1214753789946691586&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Finternational%2Fbig-breaking-world-ukraine-plane-crashed-near-tehran-total-of-180-passengers-missing-snm-289111.html
ایوی ایشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ایک جانچ ٹیم جائے حادثہ پرروانہ کی گئی ہے۔ اس طیارہ نے تہران سے یوکرین کے دارالحکومت کیف کے لئے پرواز کی تھی ۔7900 فٹ کی اونچائی پر یہ طیارہ کریش ہوگیا۔ اس حادثے کے بعد کتنے لوگ محفوظ ہیں اس کا پتہ ابھی نہیں چل سکا ہے ۔ حادثے کی وجوہات تکنیکی خرابی بتا ئی جا رہی ہے ۔
27k
98k