ممبئی : مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ انہوں نے ممبئی - احمد آباد بلیٹ ٹرین سمیت صوبے میں چل رہی ترقیاتی سکیموں کے جائزے کے احکامات دئیے ہیں ۔ بلیٹ ٹرین سکیم کو کسانوں اور … کی سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑا جن کی زمین پر قبضہ کیا جانا ہے ۔ انہوں نے اتوار دیر رات یہاں صحافیوں سے کہا کہ یہ سرکار عام آدمی کی ہے ۔
ٹھاکرنے کہا کہ جیسا کہ آپ نے ابھی پوچھا ، ہاں ہم بلیٹ ٹرین سکیم کا جائزہ کریں گے ۔ کیا میں نے آرے کار شیڈ کی طرح بلیٹ ٹرین سکیم کو روکا ہے ؟ نہیں ، انہوں نے بتایا کہ ان کی حکومت کی مالی صورتحال پر 'وہائٹ پیپر' بھی لائے گی ۔ ریاستی حکومت جس پر قریب پانچ لاکھ کروڑ کا قرض ہے ۔ وہ کسانوں کا بغیر شرط قرض معاف کرنے کو لے کر پر عزم ہیں ۔
یہ اعلان تب کیا گیا ہے جب ایک دن پہلے شو سینا ، این سی پی اور کانگرس کے ٹھاکرے والی 'مہاراشٹر وکاس اگھاڑی' (ام وی اے ) نے 288 رکنی صوبائی اسمبلی میں 169 ودھائیکوں کی حمایت سے فلور ٹیسٹ میں فتح حاصل کرلی ۔ ٹھاکرے نے کہا کہ صوبے کی سابقہ حکومت بھاجپا قیادت کی جو پہل تھیں انہیں 'ہٹایا' نہیں گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس میں بدلے کی سیاست نہیں ہے ۔