Latest News

ادھو ٹھاکرے کا اعلان: مہاراشٹر میں لاگو نہیں ہوگا این آر سی، ورنہ شہریت ثابت کرنا ہوجائیگا  مشکل

ادھو ٹھاکرے کا اعلان: مہاراشٹر میں لاگو نہیں ہوگا این آر سی، ورنہ شہریت ثابت کرنا ہوجائیگا  مشکل

نیشنل ڈیسک:مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کا کہنا ہے کہ وہ مہاراشٹر میں قومی شہری رجسٹر ( این آر سی) لاگو نہیں کریں گے۔ شیوسینا کے ترجمان اخبار 'سامنا 'میں اپنے انٹرویو میں ادھو ٹھاکرے نے کہا  کہ ' شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے )شہریت  چھیننے کے لئے نہیں ہے ، یہ شہریت  دینے کے لئے ہے ۔ انہوں نے  کہا کہ  اگر این آر سی  لاگو کیا گیا، تو ہندؤوں اور مسلمانوں دونوں کے لئے شہریت ثابت کرنا مشکل ہو جائے گا۔ اس لئے میں  ایسا نہیں ہونے دوں گا۔
ادھو ٹھاکرے کا بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب سی اے اے اور این  آر سی کو لیکر شاہین باغ  میں گزشتہ  لمبے وقت سے احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔ مظاہرین  راستہ بند کر کے بیٹھے ہیں ، جس سے عوام کو کافی پریشانیوں کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔
بتادیں کہ اس سے پہلے لوک سبھا میں شیوسینا نے شہریت ترمیمی بل پر مودی حکومت کی حمایت کی تھی۔ حالانکہ جب شہریت ترمیم بل لوک سبھا سے منظور ہو کر راجیہ سبھا پہنچا تو شیو سینا نے ایوان سے واک آؤٹ کیا تھا۔ اس کے بعد پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے شہریت ترمیمی بل پاس ہو گیا تھا اور صدر کی منظوری سے قانون بن گیا تھا۔ شہریت ترمیمی قانون  سرکاری گزٹ میں بھی شائع کیا جا چکا ہے۔ 



Comments


Scroll to Top