National News

ادھوٹھاکرے نے واپس لی سچن تندولکر  کی سکیورٹی، آدتیہ ٹھاکرے کو ملی زیڈ پلس سکیورٹی

ادھوٹھاکرے نے واپس لی سچن تندولکر  کی سکیورٹی، آدتیہ ٹھاکرے کو ملی زیڈ پلس سکیورٹی

ممبئی: مہاراشٹر کی ادھو حکومت نے عظیم کرکٹر اور بھارت رتن سچن تندولکر کی  ایکس (X )کٹیگری سیکورٹی واپس لے لی ہے۔ ا س کے ساتھ ہی شیوسینا ممبر اسمبلی اور وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے بیٹے آدتیہ ٹھاکرے کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔آدتیہ کو پہلے وائی پلس زمرے سکیورٹی  دی جا رہی تھی لیکن اب ان کی سیکورٹی  اپ گریڈ کر  زیڈ زمرے   کی کر دی گئی ہے۔مہاراشٹر حکومت نے انا ہزارے کی بھی سیکورٹی بڑھا دی ہے۔ان کی سکیورٹی اب زیڈ زمرے کی ہو گئی ہے۔

PunjabKesari
ریاستی حکومت نے ہائی پروفائل لوگوں کی سکیورٹی کے جائزے کے بعد یہ فیصلہ لیا ہے،اس جائزے کے بعد ہی سچن کی  سکیورٹی ہٹا لی گئی ہے۔ سچن کو ایکس زمرے کی سیکورٹی فراہم کی گئی تھی جس کے تحت ایک پولیس کانسٹیبل چوبیس گھنٹے ان کے ساتھ رہتا تھا، جبکہ اب ایسا نہیں ہو گا۔ حالانکہ آئی پی ایس افسر نے دعویٰ کیا کہ سچن کو پولیس اسکاٹ کی سہولت دی جا سکتی ہے۔

PunjabKesari
ان کی سکیورٹی میںبھی  کی گئی کٹوتی
 افسر نے بتایا کہ کئی دیگر دیگر رہنماؤں کی بھی سکیورٹی میں تخفیف کی گئی ہے،بی جے پی لیڈر ایکناتھ کھڈسے کو وائی زمرے کی سکیورٹی ساتھ ہی پولیس سکاٹ کی بھی سہولت تھی،اب سکاٹ کی سہولت ہٹا دی گئی ہے۔اس کے علاوہ یوپی کے سابق گورنر رام نائیک کے پاس اب تک زیڈ پلس سیکورٹی تھی،اس کو کم کرتے ہوئے اب انہیں ایکس  زمرے کی سکیورٹی دی گئی ہے۔وکیل اجول نکم کی بھی زیڈ پلس سیکورٹی کو ہٹاتے ہوئے انہیں اسکاٹ کے ساتھ وائی زمرے کی سیکورٹی دی گئی ہے۔کمیٹی نے 97 لوگوں کو فراہم کی گئی سیکورٹی کا جائزہ لیا تھا۔اس کے تحت 29 لوگوں کی  سکیورٹی کو کم یا بڑھا دیا گیا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top