نیشنل ڈیسک : سابق کانگرس صدر راہل گاندھی نے ساورکر پر دئیے بیان پر سیاست تیز ہوتی جارہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق شو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے نے راہل گاندھی کے بیان کے ساورکر پر دئیے بیان پر اعتراض ظاہر کیا ۔ ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق راہل گاندھی کے بیان پر ادھو کانگرس اعلیٰ کمان سے بات کریں گے ۔ ادھو کا کہنا ہے کہ ایسے بیانات سے بچا جائے جو اتحاد میں مدعا بنیں ۔
اس سے پہلے شو سینا لیڈر سنجے راؤت نے بھی ٹویٹ پر راہل گاندھی کو ساورکر کے بیان پر نصیحت دی تھی ۔ راؤت نے ٹویٹ کیا،' ویر ساورکر نہ صرف مہاراشٹر ، بلکہ پورے ملک کیلئے ایک بڑی مثال ہیں ۔ ساورکر کا نام ملک اور خود کے بارے میں فخر کو ظاہر کرتا ہے ۔ نہرو اور گاندھی کی طرح ساورکر نے بھی ملک کیلئے اپنی زندگی کی قربانی دی ۔ ایسے ہر ایک قابل احترام شخص کی عزت کرنی چاہئے ۔ اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا ۔ '
بتا دیں کہ دہلی میں منعقد کانگرس کی 'بھارت بچاؤ ریلی ' کے دوران سابق کانگرس صدر راہل گاندھی نے اپنے بیان 'ریپ ان انڈیا' پر معافی مانگنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ تھا کہ میرا نام راہل ساورکر نہیں ہے ، جو میں معافی مانگوں ، میرا نام راہل گاندھی ہے ۔ جس کے بعد سے ہی سیاست تیز ہوگئی ۔