جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم میں منگل کو ایک اور دہشت گرد مارا گیا۔اس کے ساتھ ہی پیر کی شام سے شروع ہوئے اس تصادم میں اب تک دو دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
جانکاری کے مطابق پیر کی شام پولیس کی ایک گشتی ٹیم پر دہشت گردوں نے گولباری شروع کر دی تھی ۔جس بے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی اور اسی طرح تصادم شروع ہو گیا ۔جس میں دو اب تک دودہشت گرد مارے گئے ۔ ان دہشت گردووں کی شناخت عرفان احمد نائرہ اور عرفان احمد راتھر کے طور پر ہوئی ہے، جو پلوامہ ضلع کے ہی رہنے والے ہیں۔
عرفان احمد دہشت گرد ریاض نائیکو کا قریبی تھا ۔وہ ایس پی او کی نوکری چھوڑ کر سال 2016 سے دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھا ۔ وہیں عرفان راتھر 2017 سے دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھا ۔ان دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔
پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ دہشت گردوں کے جنوبی کشمیر کے شادی مرگ ضلع میں ایک ناکے پر تعینات سیکورٹی اہلکاروں پر گولیاں چلانے کے بعد تصادم شروع ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں منگل کی رات بھی ایک دہشت گرد کو مارا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ مہم اب بھی جاری ہے کیونکہ علاقے میں ابھی اور دہشت گردوں کے چھپے ہونے کا خدشہ ہے۔