National News

ٹویٹر صارفین کے لئے انتباہ: اگر اتنے وقت سے اکاؤنٹ پر سرگرم نہیں ہیں تو ہوجائے گا بند

ٹویٹر صارفین کے لئے انتباہ: اگر اتنے وقت سے اکاؤنٹ پر سرگرم نہیں ہیں تو ہوجائے گا بند

اگر آپ نے بھی ٹویٹر پر اکاؤنٹ بنایا ہوا ہے تو یہ خبر آپ کے لئے بیحد ضروری ہے ۔کیونکہ مائیکرو بلاکنگ سائٹ  ٹویٹر نے بدھ کو  اعلان کیا کہ جن صارفین کے اکاؤنٹ گزشتہ 6 مہینے سے  سرگرم نہیں ہیں، ان اکاؤنٹس کو کمپنی آنے والے دنوں میں بند کردے گی ۔ 

PunjabKesari
کمپنی نے  اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کی وجہ  بیان کرتے ہوئے کہا کہ  اس کے کچھ یوزر نیم فری ہوجائیں گے ۔ ٹویٹر نے کہا کہ  وہ ان غیر فعال اکاؤنٹس  ہولڈرز کو  ای میل بھیجے گی  اور کہے  گی کہ  11 دسمبر سے پہلے  اپنے اکاؤنٹ کو ایک بار ضرور کھولیں  اور اس پر سرگرمی دکھائیں۔صارفین کی جانب سے ایسا کرنے پر  ان کے اکاؤنٹ کو ڈیلیٹ نہیں کیا جائے گا۔

PunjabKesari
یاہو کر بھی چکی ہے اکاؤنٹ فری
آپ کو بتادیں کہ  ٹویٹر واحد ایسی کمپنی نہیں  ہے جو غیر فعال اکاؤنٹس کو  لیکر اس طرح کے اقدامات کر رہی ہے۔2013 میں یاہو نے بھی  ہزاروں یاہوں  اکاؤنٹس کو  فری کیا تھا ، جنہیں 12 مہینے سے چلایا نہیں گیا تھا ۔
 



Comments


Scroll to Top