Latest News

ٹرمپ نے نہیں قبول کی ہار لیکن بائیڈن کو اقتدا ر منتقل کرنے کو مانے ، کہا-شروع کریں تیاری

ٹرمپ نے نہیں قبول کی ہار لیکن بائیڈن کو اقتدا ر منتقل کرنے کو مانے ، کہا-شروع کریں تیاری

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پیر کو عہدیداروں سے نومنتخب صدر جو بائیڈن کو اقتدار منتقل کرنے کے لئے تیاریاں شروع کرنے کو کہا۔ ٹرمپ کا یہ بیان اس فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے جب اقتدار کی منتقلی کے ذمہ دار فیڈرل ایجنسی(جی ایس اے)کے سربراہ نے کہا تھا کہ وہ بائیڈن کو وہائٹ ہاؤس آنے کے لئے ضروری وسائل مہیا کرائیں گی۔  جس کے بعد  ٹرمپ کایہ بیان آیا ہے  ٹرمپ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وہ لڑائی جاری رکھیں گے اور جیتیں گے۔

Biden defeats Trump for White House, says 'time to heal' | Hawaii  Tribune-Herald

3 نومبر کو ہونے والے امریکی انتخابات میں ، صدارتی عہدے کے لئے بائیڈن اور نائب صد ر کے عہدے  کے لئے کملا  ہیرس کو فاتح قرار دے دیا گیا ہے لیکن ٹرمپ نے اپنی شکست کو ابھی  تک قبول نہیں کیا ہے۔ ٹرمپ کی مہم کی ٹیم نے انتخابی عمل میں دھوکہ دہی اور فراڈ کے متعدد مقدمات دائر کردیئے ہیں ، ان میں سے بہت سے معاملے   عدالتوں نے خارج کردیئے ہیں۔

Trump, Biden quizzed on COVID-19, QAnon and taxes: a timeline | US & Canada  | Al Jazeera
ٹرمپ نے کہا - مجھے یقین ہے کہ ہم جیتیں گے
اس سلسلے میں ٹرمپ کا ٹویٹ جنرل سروس ایڈمنسٹریٹر (جی ایس اے)ایملی مرفی نے نومنتخب صدر جو بائیڈن کو ایک خط لکھ کر ٹرمپ انتظامیہ کو مطلع کیا تھا کہ وہ اقتدار کی منتقلی کے عمل کو باضابطہ طور پر شروع کرنے کے لئے تیار ہ ہونے کی جانکاری دینے کے کچھ گھنٹے بعد ٹرمپ نے  اس کے متعلق کئے ٹویٹ می لکھا ، ۔ میں جی ایس اے  ایملی مرفی کے ملک سے ان کی لگن اور وفاداری کے لئے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ ان کو ہراساں کیا گیا ، ان سے بدتمیزی اور زیادتی کی گئی  اور گالیاں دی گئی ہیں ... اور میں نہیں چاہتا کہ ان کے ساتھ ، ان کے اہل خانہ یا جی ایس اے کے کسی ملازم کے ساتھ ایسا ہوجائے۔ ہماری لڑائی جاری رہے گی اور مجھے یقین ہے کہ ہم جیتیں گے۔

U.S. election: What happens if Trump loses to Biden but refuses to leave? |  CTV News
بائیڈن ہیرس پاور ٹرانسفر ٹیم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر یوہانس ابراہم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جی ایس اے ایڈمنسٹریٹر نے بائیڈن کو صدارتی انتخاب میں اور کملا ہیرس  کو نائب صدارتی انتخابات میں واضح فاتح تسلیم کیا ہے ، جس سے نو منتخب انتظامیہ کو اقتدار کی ہموار اور پرامن منتقلی کی سہولت  اور ضروری وسائل مہیا کیے جارہے ہیں۔
160 سے زیادہ اعلیٰ امریکی تاجروں نے کہا - اب بائیڈن کا وقت ہے
ہم آپ کو بتادیں کہ امریکہ کے 160 سے زیادہ  نے اعلی کاروباری افراد ، جو صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے اہم ڈونرز  رہے ،  ٹرمپ انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ انتخابی نتائج کو قبول کریں اور اقتدار کی منتقلی کا عمل شروع کریں۔ نیو یارک کے ایک گروپ نے پیر کی سہ پہر 300 سے زیادہ کاروباروں کی نمائندگی کرنے والے ایک  لیکھ میں  لکھاگیا  ہے کہ صدر ٹرمپ  کو اب شکست قبول کر لینی  چاہئے۔ متعدد بڑی ریاستوں میں ووٹروں کی جعلسازی کے بے بنیاد دعوؤں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اقتدار میں منتقلی میں تاخیر کرکے ملک کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

Why Pelosi is worried that Trump won't leave office, explained - Vox
صدارتی انتخابات میں بے ضابطگی کا کوئی ثبوت نہیں کیپٹو
دوسری طرف ، امریکہ کے مغربی ورجینیا سے تعلق رکھنے والی ریپبلکن پارٹی کے سینیٹر شیلی کپیٹو نے کہا ہے کہ ان کا خیال ہے کہ صدارتی انتخابات میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں اور دھوکہ دہی کے کوئی ثبوت نہیں ہیں اور یہ کہ ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کی جیت پر سوال نہیں اٹھائے جانے چاہئیں۔  کیپٹو نے ایک بیان  جاری کر اس میں کہا کہ جو بھی بے ضابطگیاں اور فراڈ پایا گیا ہے اور ذمہ دار لوگوں کو سزا دی جانی چاہئے۔ انتخابی نتائج پر سوال اٹھانے کا کوئی اشارہ نہیں ہے۔



Comments


Scroll to Top