National News

کیجریوال حکومت کا اعلان :خواتین کے بعد اب بزرگوں اور طلباء کے لئے مفت ہوگا بس کا سفر

کیجریوال حکومت کا اعلان :خواتین کے بعد اب بزرگوں اور طلباء کے لئے مفت ہوگا بس کا سفر

دہلی کی کیجریوال حکومت نے پورے دہلی میں خواتین کے لئے بس کا کرایہ مفت کردیاہے، ان کے اس کام کو لے کر خواتین میں خوشی کی لہر ہے ۔خواتین کے بعد دہلی حکومت بزرگوں اور طلباء کو بھی بسوں میں مفت سفر کروا سکتی ہے۔وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کا کہنا ہے کہ خواتین کے مفت سفر کی منصوبہ بندی سے ملے تجربے کی بنیاد پر بزرگوں اور طلباء کو بھی اس کے دائرے میں لایا جائے گا۔

PunjabKesari
منگل کو بھائی دوج پر اپنے ویڈیو پیغام میں اروند کیجریوال نے کہا کہ سارے کام ایک ساتھ پورے نہیں کئے جا سکتے، لیکن دہلی حکومت اس سمت میں آگے کام کرے گی۔دہلی سرکار نے اعلان تو کرلیا ہے مگر اگے کا فیصلہ کب تک کیا جاتا ہے اس پر سب کی نگاہیں ٹکی ہوئی ہیں۔
کیجریوال نے کہا کہ معاشرے کی ساخت اس طرح کی ہے کہ خواتین کو برابری کے مواقع نہیں ملتے۔مثلاً، دہلی میں 11 فیصد کاروباری خواتین ہیں۔مردوں کی تعداد 89 فیصد ہے۔وہیں، میٹرو اور ڈی ٹی سی میں 30-30 فیصد خواتین ہی سفر کرتی ہیں۔

PunjabKesari

معاشرے کے کچھ لوگ تو کوکھ میں ہی بچے کا پتہ کر لیتے ہیں۔لڑکی ہونے پر وہ اسقاط حمل کرا دیتے ہیں۔کیجریوال نے کہا کہ مفت سفر کی سہولت شروع کرنے سے بچیوں کو تعلیم کا موقع ملے گا۔اس سے خواتین با اختیار ہوں گی۔
 



Comments


Scroll to Top