Latest News

ٹریل بلیزرس نے گزشتہ دو مرتبہ کی چیمپئن سپرنوواس کو پیر کے روز 16 رنوں سے شکست دی،جیتا خطاب

ٹریل بلیزرس نے گزشتہ دو مرتبہ کی چیمپئن سپرنوواس کو پیر کے روز 16 رنوں سے شکست دی،جیتا خطاب

شارجہ: کپتان اسمرتی مندھانا کی بہترین 68 رنوں کی اننگ کے بعد گیندبازوں کی شاندار کارکردگی سے ٹریل بلیزرس نے گزشتہ دو مرتبہ کی چیمپئن سپرنوواس کو پیر کے روز 16 رنوں سے شکست دے کر خاتون ٹی- 20 چیلنج کی نئی چیمپیئن بننے کا اعزازحاصل کرلیا۔ ٹریل بلیزرس نے اگرچہ 20 اووروں میں 8 وکٹ پر 118 کا معمولی سکور بنایا، لیکن اپنی شاندار گیندبازی سے اس سکور کا بخوبی دفاع کرتے ہوئے سپرنوواس کو 7 وکٹ پر 102 رنوں پر روک کر خطاب اپنے نام کیا۔

Women's T20 Challenge Final Match - TRL Vs SPN Dream 11 Fantasy Team:  Trailblazers Vs Supernovas, Probable Playing 11, Pitch Report, Weather  Forecast, Captain, Head-to-Head, Squads, Match Updates – November 9, 2020 •  ProBatsman

سپر نوواس کی طرف سے لیفٹ آرم اسپنر رادھا یادو (16 رن پر پانچ وکٹ) نے تاریخی گیندبازی کی اور خاتون ٹی- 20 میں پانچ وکٹ حاصل کرنے والی پہلی گیندباز بنیں، لیکن ان کی اس شاندار کارکردگی پر پانی پھیر دیا۔ کپتان ہرمن پریت نے اپنی ٹیم کے لئے سب سے زیادہ 30 رن بنائے۔ سلمی خاتون نے 18 رن دے کر تین وکٹ، دیپتی شرما نے 9 رن پر دو وکٹ حاصل کئے۔ جبکہ سوفی کو ایک کامیابی ملی۔

Women’s T20 Challenge: ٹریل بلیزرس نے توڑ دیا سپرنوواس کا خواب، پہلی بار جیتا خطاب
بلے باز نہیں نبھاپائے ذمہ داری
ہیٹ لگانے کے ارادے سے میدان پر اتری سپرنوواس کی گیند باز تو دمدار رہی، مگر بلے باز ذمہ داری نہیں نبھاپائے۔ ہدف کا تعاقب کرنے اتری دو بار کی چمپئن ٹیم کی شروعات کافی خراب رہی اور ایک وقت 37 رن پر ہی تین وکٹ گنوا دیئے تھے۔ اس کے بعد ہرمن پریت نے ٹیم کو سنبھالنا چاہا، مگر دوسرے اینڈ پر انہیں بھی مضبوط ساتھ نہیں مل پایا اور وہ بھی اس کے بعد زیادہ دیر اکیلے جدوجہد نہیں کرپائیں۔

Nattakan chantam – Sport Breaking News

کپتان کے طور پر سپرنوواس کو 96 رن پر چھٹا جھٹکا لگا تھا۔ ان سے پہلے چمار اٹا پٹو، تانیہ بھاٹیہ، جیمیما، ششی کلا، انوجا پاٹل سستے میں پویلین لوٹ گئی تھیں۔ ہرمن پریت کے بعد پوجا بھی جلد ہی آوٹ ہوگئیں۔ رادھا یادو 5 اور شکیرا 4 رن پر ناٹ آؤٹ رہیں۔

TRA vs SUP Dream11 Prediction: Trailblazers vs Supernovas Women's T20  Challenge best XI – TRA vs SUP LIVE at 7:30 PM
ڈاٹن اور مندھانا نے دلائی مضبوط شروعات
ٹریل بلیزرس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے شروعات بہترین کی۔ ڈی اینڈرا ڈاٹن اور اسمرتی مندھانا کے درمیان 71 رنوں کی شراکت ہوئی، مگر پونم یادو نے ڈاٹن کو آؤٹ کرکے اس شراکت کو توڑا اور اس کے بعد ٹریل بلیزرس کی اننگ لڑکھڑا گئی۔ حالانکہ مندھانا نے اچھی بلے بازی کی اور 68 رنوں کی اننگ کھیلی۔ شری وردھنے نے مندھانا کو آؤ،ٹ کرکے ٹریل بلیزرس کو 101 رنوں پر دوسرا جھٹکا دیا۔



Comments


Scroll to Top