Latest News

بی جے پی میں شامل ہوئیں سائنا نہوال، کہا- وزیر اعظم سے متاثر ہوکر سیاست میں آئی ہوں

بی جے پی میں شامل ہوئیں سائنا نہوال، کہا- وزیر اعظم سے متاثر ہوکر سیاست میں آئی ہوں

نئی دہلی: بیڈمنٹن  کی مشہور کھلاڑی سائنا نہوال نے  سیاست میں قدم رکھ دیا ہے ۔بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال بی جے پی میں شامل ہو گئی ہیں۔آج بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں بی جے پی کے قومی جنرل سیکرٹی ارون سنگھ کی موجود گی میں سائنا نہوال   اور ان کی بہن چندرن شو نے  بھی  بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکنیت حاصل کر لی ہے۔ 

PunjabKesari
ہریانہ  میں پیدا ہوئیں29 سال کی سائنا نہوال  حیدر آباد میں رہتی ہیں۔ وہ ہندوستان کی مشہور کھلاڑیوں میں شمار کی جاتی ہیں اور ان کے مداحوں کی تعداد بھی کافی ہے۔ سائنا نہوال کی بی جے پی میں شمولیت دہلی انتخابات سے پہلے ہوئی ہے۔ بی جے پی کے لئے سائنا نہوال  بڑے  چہرے  کا کام کر سکتی ہیں۔ بیڈمنٹن سٹار سائنا نہوال کے نام 24 انٹرنیشنل ٹائٹل درج ہیں۔

https://twitter.com/ANI/status/1222418918309974016?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1222418918309974016&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.news18.com%2Fnews%2Fnation%2Fnorth-india-badminton-player-saina-nehwal-joins-bjp-today-na-291586.html
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نہوال نے کہا کہ آج کا دن بہت اچھا ہے ۔ میں نے ملک کے لئے میڈلز جیتے ہیں۔ میں کافی سخت محنت کرتی ہوں اور میں سخت محنت کرنے والوں کو پسند کرتی ہوں۔  وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے سائنا نہوال نے کہا کہ میں نے یہ دیکھا ہے کہ وزیراعظم مودی نے ملک کے لئے بہت کچھ کیا ہے، وہ ملک کے لئے سخت محنت کرتے ہیں۔ میں سیاست میں نئی ہوں، لیکن میں مجھے سیاست کا جانکاری رکھنا اچھا لگتا ہے ۔  سائنا نے  کہا کہ  میں مودی جی سے متاثر ہوں اوران کے ساتھ مل کر ملک کے لئے کچھ کرنا چاہتی ہوں۔  مجھے امید ہے کہ  میں ملک کے  لئے کچھ اچھا کر سکتی ہوں۔میں بی جے پی کا شکرگزار ہوں

PunjabKesari
بتادیں کہ سائنا نے بیڈمنٹن میں ایسی کامیابیاں حاصل کی ہیں، جو ان سے پہلے کوئی بھارتی خاتون کھلاڑی نہیں کر پائی ہیں۔ سال 2012 میں لندن اولمپکس میں سائنا نے کانسی کا تمغہ بھی جیتا تھا۔ سائنا کو  حکومت ہند کی جانب سے  پدم شری اور سپریم کھیل ایوارڈ راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے ۔نہوال 2009میں عالمی نمبر دو کھلاڑی رہ چکی ہیں اور 2015میں انہوں نے ورلڈ نمبرون کھلاڑی کا مقام حاصل کیا تھا۔دہلی انتخابات سے ٹھیک پہلے سائنا نہوال کو بی جے پی میں شامل ہونا پارٹی کے لئے بڑی بات ہوگی۔ 

PunjabKesari
ذرائع کی مانیں تو سائنا نہوال کو بی جے پی دہلی کے انتخابات میں بازی کے لئے اتار بھی سکتی ہے۔ دراصل، اس سے پہلے بھی بہت سے کھلاڑیوں نے بی جے پی کا دامن تھاما ہے جس سابق کرکٹر گوتم گمبھیر، ریسرلر ببیتا پھوگاٹ وغیرہ شامل ہیں۔



Comments


Scroll to Top