Latest News

تین پولیس اہلکاروں کو صدر جمہوریہ کا بہادری تمغہ

تین پولیس اہلکاروں کو صدر جمہوریہ کا بہادری تمغہ

نئی دہلی:غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کرنے والے 946پولیس اہلکاروں کو یوم آزادی کے موقع پر پولیس تمغوں سے نوازنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔
تین پولیس اہلکاروں کو بہادری کیلئے پولیس تمغے سے نوازا جائیگا جن میں سے دو کو یہ اعزاز بعد از مرگ دیا جائیگا۔اس کے علاوہ 177پولیس اہلکاروں کو بہادری کے لئے پولیس تمغے،89کو خصوصی خدمات کیلئے صدر جمہوریہ کیپولیس تمغے اور 677پولیس اہلکاروں کو قابل ذکر خدمات کیلئے پولیس تمغے دئے جائیں گے۔
بہادری کیلئے صدر جمہوریہ کیپولیس تمغے سے نوازے جانے والوں میں سینٹرپولیس فورس کے سپاہی محمد مجاہد خان (بعداز مرگ)،جموں و کشمیر پولیس کے سپاہی امیتاز احمد(بعدازمرگ)اور سینٹرل پولیس فورس کے اسسٹنٹ کمانڈنٹ ایل آئی سنگھ شامل ہیں۔
بہادری کیلئے دئے گئے 180تمغوں میں سے 114تمغے جموں و کشمیر میں مختلف دہشت گردانہ مہموں میں اپنی ہمت اور بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کو دئے جائیں گے۔اس کے علاوہ 62پولیس اہلکاروں کو نکسل مخالف مہموں کیلئے اورچار کو شمال مشرقی علاقے میں بہادری کے کارناموں کیلئے دئے جائیں گے۔
تمغے پانے والے پولیس اہلکاروں میں سے 72 سینٹرل ریزرو پولیس فورس،61 جموں و کشمیر پولیس،23اوڈیشہ پولیس،9چھتیس گڑھ پولیس اور باقی دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top